ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ،سجاد شاہ نے میدان مار لیا

ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ،سجاد شاہ نے میدان مار لیا

  

راولپنڈی(آئی این پی)سجاد شاہ نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ کے مینز سنگلز میں میدان مار لیا، ایونٹ میں علی سوریا اور احمر سلڈیرا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، اعجاز الرحمن چوتھے نمبر پر رہے، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ائیر کموڈور ریٹائرڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،گزشتہ روز لیژر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ماسٹر سنگلز کے فائنل ایونٹ میں سجاد شاہ نے کامیابی حاصل کرلی، ایونٹ میں علی سوریا اور احمر سلڈیرا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی سجاد شاہ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -