شہباز شریف کی پارٹی انکے بیانیہ کیساتھ نہیں،بہتر ہوگا انہیں ایک پیج پر لائیں
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمر نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ میاں شہباز شریف کی طرف سے اس وقت جوقومی حکومت کی بات کی گئی ہے وہ مناسب نہیں ہے اور اس وقت جو ان کا بیانیہ سامنے آیا ہے خود ان کی اپنی پارٹی بھی ان کے اس بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑی ہے اگر یہ کہا جائے کہ مسلم لیگ خود دو الگ الگ بیانیہ پر چل رہی ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا بہتر ہو گا کہ بطور صدر مسلم لیگ وہ پہلے اپنی جماعت کو تو ایک پیج پر لے آئیں پھر دوسروں کے ساتھ اس ایشو پر بات کریں فی الحال توان کی پارٹی کے اندر یہ صورت حال بن چکی ہے کہ وہ جو بھی بات کرتے ہیں تو ان کی پارٹی کا ہی کوئی عہدیدار اٹھ کر ان کی بات کی نفی کردیتا ہے۔
نوید قمر