امارات میں پی سی آرٹیسٹ کی قیمت میں کمی،نتائج 24 گھنٹے میں جاری کرنے کااعلان

  امارات میں پی سی آرٹیسٹ کی قیمت میں کمی،نتائج 24 گھنٹے میں جاری کرنے ...

  

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری اعلامیے میں ملک بھر میں تمام طبی اداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے ہاں پی سی آر ٹیسٹ 50 درہم(13ڈالر(میں کریں۔ وزارت صحت و انسدادامراض)ایم او ایچ اے پی(نے تمام قومی طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹوں کی قیمت میں کمی کااعلان کیا کہ اور نئی قیمت 50 درہم مقرر کی۔ تمام طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندران پی سی آرٹیسٹ کے نتیجے کی رپورٹ جاری کریں۔بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کی لاگت کو کم کرنا اور کمیونٹی کے ارکان پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔کروناوائرس کووڈ19 کی ٹیسٹ کے ذریعے باقاعدہ تشخیص کویقینی بنانا ہے۔نئی قیمت منگل 31اگست سے نافذالعمل ہوگئی ہے۔

امارات ٹیسٹ 

مزید :

صفحہ اول -