فلا ح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتی ترجیحات میں اولین حیثیت رکھتی ہے: چودھری سرور 

فلا ح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتی ترجیحات میں اولین حیثیت رکھتی ...

  

شیخوپورہ، لاہور(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018اور اسکے بعد ملکی معیشت کو سہارا دینے میں تاجر برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا آج ملک معاشی و اقصادی طو ر پر مستحکم ہوا ہے تو اس میں تاجر طبقے کی کاوشیں شامل ہیں، تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے ہر سطح پر سپورٹ کریں گے، پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے، تیز تر ترقی میں حکومت اورتاجر طبقہ ایک پیج پر ہے، ان خیالات کا اظہار  مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ء،سمیع اللہ بلوچ،ماجدمنظورکاہو،ملک خاوربلوچ،عاقب بلوچ بھی موجود تھے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت  ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور معاشی و اقتصادی ترقی یقینی بنانے کی طرف گامزن ہے، موجودہ حکومت نے ہر سطح پر میرٹ،انصاف،شفافیت،گُڈ گورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور عوام کی فلاح وبہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی ترجیحات میں اولین حیثیت رکھتی ہے  اس موقع پر الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے گورنر پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تاجر دوست پالیسیوں سے تاجر طبقہ مطمئن ہے، کاروبار زندگی چل رہا ہے اور تاجر برادری خوشحال ہے،  وزیر اعظم عمران خان کا خوشحال پاکستان کا عزم قوم کی منزل ہے جس کی تکمیل میں شیخوپورہ کی تاجر برادری انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو شیخوپورہ کی سیاسی و انتظامی اور تنظیمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور انہیں دورہ شیخوپورہ کی بھی دعوت دی جو گورنر پنجاب نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کروائی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 18سال بعد امریکہ نے تسلیم کرلیا کہ افغانستان میں جانا اس کی غلطی تھی۔اب افغان عوام کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افغان جنگ میں جیتنا نقصان پاکستان کا ہوا کسی کا نہیں ہوا،اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا،اب امریکانے بھی 18سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکااور اس کی عوام نے قبول کر لیا کہ افغانستان جانا غلطی تھی اب افغان عوام کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر پنجاب کے 8ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی صوبے میں سیوریج کا نظام چلانے اور واسا کے بند فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کیلئے بھی تیار ہے جیسے ہی حکومت فنڈز جاری کر ے گی ہم ان پر کام شروع کر دیں گے پنجاب آب پاک اتھارٹی بھی رواں سال کے آخر تک صوبے میں تقر یبا 80لاکھ افراد کو اپنے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے پینے کا صاف فراہم کر دے گی۔وہ گور نر ہاؤس لاہور میں پنجاب آ ب پاک اتھارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر شکیل احمد اورچیف ایگز یکٹو پنجاب آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز سمیت فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سپیشل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب عمر سعید اور پر نسپل سیکرٹری ڈاکٹر راشد منصور بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی نے فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانے اور بند فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ہم الخدمت فانڈیشن،اسلامک ایڈ،مسلم ہینڈز، واٹر ایڈ،یونیسیف، سرورفاؤنڈیشن، اخوت،آگاہی،سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ، علیم خان فاؤنڈیشن،اے این ٹی،سہار افاؤنڈیشن،یوا یس اپیرل،کسٹمز کیئر سوسائٹی اور چنگا پانی سمیت دیگر فلاحی تنظیموں کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے۔ گور نرپنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ہم نے پنجا ب میں واسا سمیت مقامی حکومتوں کے بند فلٹریشن پلانٹس بھی پنجاب آ ب پاک اتھارٹی کے حوالے کرنے کی بات کی ہے جیسے ہی حکومت ہمیں ان کے لیے فنڈز فراہم کر ے گی تو ہم فوری طور پر ان فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کے لیے بھی کام کا آغاز کر دیں گے۔ اْ  اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو میرا یہی مشورہ ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر کے اپنے وقت کا ضیاع کرنے کی بجائے وہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -