پی ایم ڈی اے بل کا مقصد میڈیا  کی ڈویلپمنٹ ہے، شہباز گل

 پی ایم ڈی اے بل کا مقصد میڈیا  کی ڈویلپمنٹ ہے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کا مقصد میڈیا کی ڈویلپمنٹ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوکس صحافی برادری، ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی ملازمت کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگا رہی، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، اپوزیشن بل کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ میڈیا کے کردار کو سراہا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ سندھ ڈاکو سرکار 13 سالہ کارکردگی بتانے کے بجائے حیلے بہانے تلاش رہی ہے، گھٹیا سیاست کیلئے کبھی میڈیا تو کبھی عوام کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ وصیت پر بننے والا جعلی چیئرمین میڈیا کا جعلی چمپیئن ہے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -