پیس ڈولینڈ سوسائٹی بیدیاں روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

پیس ڈولینڈ سوسائٹی بیدیاں روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پیس ڈولینڈ سوسائٹی بیدیاں روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔ 25 سی کی رہائشی خاتون ہما عامر جن کے شوہر بیرون ملک ہوتے ہیں، 12 اگست سے 16 اگست اپنے بیٹے کے ہمراہ اسلام آباد گئی، 16 اگست کو جب وہ گھر واپس آئی تو گھر میں چوری کی واردات ہو چکی تھی، جس کی اطلاع تھانہ ائیراور پیس ڈولینڈ لینڈ سوسائٹی کی انتظا میہ کو کر دی گئی،تاہم ابھی تک کسی قسم کا کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی جبکہ سوسائٹی کا ایک ہی گیٹ ہے جس پر سائٹی کے انتظامیہ نے گارڈ بٹھایا ہوا ہے جو کہ آنے جانیوالوں کو چیک کرتا ہے اس سلسلے میں پولیس نے نہ کسی گارڈ اور نہ کسی ہمسائے کے نوکر کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور پولیس بھی روایتی حربے اختیار کیے ہوئے ہیں،مقدمہ درج ہونے کے باوجو د ملزمان کا کھوج لگانے کی کوشش نہیں کی گئی،متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کو گرفتار کرکے سامان برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

وارداتیں اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -