سینیٹ قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا ان کیمرا اجلاس آج، افغانستان کی صورتحال زیر غور آئیگی

سینیٹ قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا ان کیمرا اجلاس آج، افغانستان کی صورتحال زیر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا ان کیمرا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال زیر غور آئے گی اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان اجلاس کی صدارت کریں گی۔ افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو شرکت سے روکنے سمیت پاکستان پر الزامات لگانے کا معاملہ اور اس پر پاکستان کا ردعمل بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔

ان کیمرہ اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -