12ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین مختص کرنے کیلئے مراسلہ
لاہور(کر ائم رپورٹر)موٹرسائیکل سواروں کے لئے اب علیحدہ لین ہوگی اور خلاف ورزی پر ای چالان ہوں گے ٹریفک پولیس نے شہر کی بارہ ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے لین مختص کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا،ذرائع رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ حادثات کا نشانہ موٹر سائیکل سوار بنتے ہیں جس کی بڑی وجہ موٹر سائیکل سواروں کی لین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی دائیں جانب چلنا ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر شہر میں موجود بارہ ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے لین مختص کروائی جا رہی ہے تاکہ موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں سفر کریں پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس سیف سٹی سے مشاورت کے بعد ان موٹر سائیکل سواروں کے بھی ای چالان کرے گی جو اپنی لین میں سفر نہیں کریں گے۔
مراسلہ