ایتھلیٹ ارشد ندیم کی عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات

ایتھلیٹ ارشد ندیم کی عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے قومی ایتھلیٹ اولمپئین ارشد ندیم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹ اولمپئین ارشد ندیم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات مولانا طارق جمیل نے جولین تھرو ایونٹ میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے ارشد ندیم کی بھرپورمحنت کو سراہا، اولمپئین ارشد ندیم مبلغ اسلام کے روبرو بصد احترام بیٹھے رہے اور فرط جذبات سے مولانا طارق جمیل کے گلے لگ گئے۔ارشد ندیم نے مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کے عزم کیساتھ مولانا طارق جمیل سے دعا کی درخواست کی، ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جانیوالی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم

مزید :

صفحہ آخر -