ذیلی پی اے سی،موجودہ دور حکومت میں گیس چوری کیسز اضافے کاانکشاف 

 ذیلی پی اے سی،موجودہ دور حکومت میں گیس چوری کیسز اضافے کاانکشاف 

  

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا  ہے کہ سابقہ دور حکومت کے مقابلے میں موجودہ دور حکومت میں سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کی گیس چوری ہونے کے کیسز بڑھ گئے ہیں، کمیٹی کے سامنے پیش کئے گئے آڈٹ بریف کے مطابق  2015-16میں گیس چوری کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 686ملین روپے کا نقصان ہوا جبکہ2019-20میں  ایک ارب 17کروڑ سے زائد  مالیت کی گیس چوری ہوئی،کمیٹی نے گیس چوری سے متعلق آڈٹ اعتراض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جائزہ و عملدرآمد کمیٹی کے سپرد کر دیا۔منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی نوید قمر کی صدارت میں ہوا،پیٹرولیم ڈویژن کے سال 2010-11سے 2017-18تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے گیس چوری سے متعلق آڈٹ اعتراض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جائزہ  و عملدرآمد کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -