پنجاب حکومت سمیت مدعاعلیہان سے 16ستمبر کو جواب طلب

  پنجاب حکومت سمیت مدعاعلیہان سے 16ستمبر کو جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس سلطان تنویر نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت سمیت مدعاعلیہان سے 16ستمبر کو جواب طلب کرلیا درخواست گزار وزیر احمد کی طرف سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی آف گوجرانولہ قائم کرنا چاہتی ہے،یونیورسٹی آف گوجروانولہ کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس اور یو ای ٹی کی اراضی ایکوائر کرنے کا پلان ہے،پنجاب یونیورسٹی نے اپنے فنڈز سے سب کیمپس کی اراضی خریدی اور بلڈنگ بنائی،پنجاب حکومت کی گوجرانولہ میں سو ایکڑ سرکاری موجود ہے، حکومت  یونیورسٹی آف گوجرانوالہ ضرور بنائے لیکن سرکاری اراضی پر بنائی جائے،عدالت سے استدعاہے کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی اراضی ایکوائر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے اورکیس کے حتمی فیصلے تک حکومت کو ہنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی اراضی ایکوائر کرنے سے روکا جائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -