یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو سابق ملازم کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو سابق ملازم کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جوادحسن نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو اس کے سابق ملازم اور جی سی یونیورسٹی لاہور کے موجودہ خزانچی عابدشہزاد کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا عدالت نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا  جی سی یونیورسٹی لاہور کے خزانچی عابد شہزاد کی طرف سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار 11سال قبل یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ملازم تھا، درخواست گزار اس وقت جی سی یونیورسٹی لاہور میں خزانچی کی حیثیت سے ڈیوٹی کررہا ہے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سنڈیکیٹ نے اتنے پرانے معاملے پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، 11سال بعد انکوائری کرنا بلاجواز اور قانونی تقاضوں کیخلاف ہے عدالت سے استدعا ہے کہ انکوائری کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔

روک دیا

مزید :

صفحہ آخر -