سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 54.04پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید 23پیسے مہنگا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 54.04پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید 23پیسے مہنگا 

  

کرا چی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے بڑھ کر47400پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث 47.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47600پوائنٹس سے 4پوائنٹس کی دور ی پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس پر بند ہوا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 54.04پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47365.70پوائنٹس سے بڑھ کر47419.74پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32321.82پوائنٹس سے بڑھ کر32394.47پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب59کروڑ9لاکھ37ہزار224روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب 71ارب83کروڑ67لاکھ 32ہزار210روپے سے بڑھ کر 82کھرب 90ارب 42کروڑ76لاکھ69ہزار434روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو14ارب روپے مالیت کے37کروڑ88لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے38کروڑ26لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کومجموعی طور پر524کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،224میں کمی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ4کروڑ16لاکھ،غنی گلوبل3کروڑ27لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ17لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ11لاکھ اور پاک الیکٹرون 1کروڑ65لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا میں 849.00روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 18847.00روپے ہو گئی اسی طرح249.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10499.00روپے ہو گئی جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں 72.39روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر912.51روپے ہو گئی اسی طرح32.00روپے کی کمی سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر418.00روپے ہو گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر23پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.95روپے سے بڑھ کر166.28روپے اور قیمت فروخت166.15روپے سے بڑھ کر166.38روپے پر جا پہنچی سی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر198روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 227.30روپے سے بڑھ کر228.30روپے اور قیمت فروخت229.30روپے سے بڑھ کر230.30روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی قیمت سے فی اونس سونا1813ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت95ہزار165روپے پر بدستور برقرار رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -