آہستہ آہستہ شہباز شریف فضل الرحمن  کو عام الیکشن تک لیکر جانا چاہتے ہیں 

 آہستہ آہستہ شہباز شریف فضل الرحمن  کو عام الیکشن تک لیکر جانا چاہتے ہیں 

  

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کو عام الیکشن تک ہی لیکر جانا چاہتے ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ مارچ،دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کی جائے شہباز شریف نے جلسہ گاہ کے سٹیج پر تو نہ چاہتے ہوئے بھی یہ بات کہہ دی کہ جی اسلام آباد ہی جانا پڑے گا مگر اس کے اگلے ہی روز انہوں نے مولانا کو پیغام دینے کے لیئے اور مولانا کو اپنی بات پر لانے کے لیئے اس بیانیے کی بات کردی کہ نہ تو مفاہمت نہ مزاحمت اور قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے وغیرہ وغیرہ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ در حقیقت میاں شہبا ز شریف یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے اس لئے وہ مولا نا کو بھی اپنے اس بیانیے پر لانا چاہتے ہیں۔

کامل آغا

مزید :

صفحہ آخر -