تلنگانہ میں نامعلوم مسلح افراد ایک مسلم خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

تلنگانہ میں نامعلوم مسلح افراد ایک مسلم خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

  

نئی دلی(این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے کاماریڈی ٹاؤن میں منگل کی صبح اپنے گھر کے سامنے جھاڑو دینے والی ایک مسلم خاتون کا نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ دل دہلانیوالا واقعہ کاماریڈی ٹاؤن کے علاقے برکت پورہ میں پیش آیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خاتون کی شناخت نشاط فردوس کے طورپر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق  موٹرسائیکل پر سوا ردو افراداپنے گھر کے باہر جھاڑو دینے والی خاتون کا گلا کاٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔فوری پر اس گھناؤنے حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

مسلم خاتون

مزید :

پشاورصفحہ آخر -