ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی، نوشین حامد 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی، نوشین حامد 

  

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے،ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کامیاب موثر پالیسی اختیار کی پوری دنیا اس کی تعریف کررہی ہے، احسا س پروگرام کامیاب پروگرام کے تحت دس کروڑ عوام کو فائدہ ہوا،انہوں نے کہاکہ اب تک پانچ کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے زرعی انپٹ پر سبسڈی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام منصوبے غریب عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں۔

 نوشین حامد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -