ڈی آئی خان میں انسداد پولیو  ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں انسداد پولیو  ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

  

 ڈی آئی خان(آئی این پی)  خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

پولیس اہلکار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -