مہنگائی،حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم، زین قریشی
ملتان ( نیوز رپورٹر )ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا 3 سالہ دور سنہری رہا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہم عوام کو بہتر ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
نے موضع فیض پور بھٹیاں میں چیئرمین عشر زکوا کمیٹی ملک منیر احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر مخدوم زین قریشی اور ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا مخدوم زین قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ فلاپ شو تھا اسلام آباد فتح کرنے والے پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں لٹیروں کو پہلے بھی قومی الیکشن میں شکست ہوئی آئندہ بھی وہ ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ میں نے موضع فیض پور بھٹیاں کو فوکس کیا ہوا ہے یہ علاقہ میرا اپنا ھے اس علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہا ہوں میرا در 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلا ہے اگر میں ملتان سے باہر بھی ہو تو پھر بھی میں اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ رابطے میں ہوں یہی میرا سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کر رہے ہیں آئندہ بھی اس علاقہ کو ترقی دلاتے رہیں گے اس موقع پر ملک محمد قاسم بھٹی ملک شاہد نواز بھٹی،ملک مبشر جنید بھٹی،ملک شاہ زیب بھٹی،ملک شکیل احمد کو کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔
مہنگائی