لودھراں، کتے کاحملہ، خاتون جاں بحق، انکوائری کمیٹی تشکیل

لودھراں، کتے کاحملہ، خاتون جاں بحق، انکوائری کمیٹی تشکیل

  

 لودھراں (بیوررپورٹ) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے گزشتہ روز کتے کے کاٹنے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں میں خاتون مریضہ کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  انکوائری کمیٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو لودھراں پر مشتمل ہے۔ انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر اندر حقائق (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی اس امر کی بھی تحقیق کرے گی کہ مریضہ کی ہلاکت  اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی سے ہوئی ہے یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے  ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے علاج معالجہ میں غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انکوائری کمیٹی ان وجوہات کے علاہ بھی دیگر اہم عوامل کا جائزہ لے گی۔

خاتون جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -