سکول کی دیوارگرنے سے طالبہ جاں بحق، پرنسپل فرار 

سکول کی دیوارگرنے سے طالبہ جاں بحق، پرنسپل فرار 

  

اوچشریف (نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت الوقاص سکول میں چھٹی کلاس کی گیارہ سالہ کائنات سکول کی دیوار گرنے سے دیوار تلے آ کر جاں بحق ہوگئی۔  پرنسپل مختیار احمدسکول چھوڑ کر فرار ہوگیا،۔تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقہ موضع چک کیہل کے رہائشی سکول ٹیچر محمد شفیع کی گیارہ سالہ بیٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول الوقاص سکول جمال درویش روڈ ناصر ٹاؤن میں تعلیم حاصل کرتی تھی اور چھٹی کلاس کی طالبہ تھی،سکول کی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے بوسیدہ دیوار نے کائنات کی جان لے لی اور دیوار کے ملبے تلے آ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی خالق حقیقی سے جا ملی۔ پرنسپل  سکول مختیار احمد سکول چھوڑ کر فرار ہوگیا اور اطلاع ملنے پر بچی کے والدین جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا،والدین غم سے نڈھال سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات خوف و ہراس میں مبتلا، موقف لینے کے لیے پرنسپل سکول سے رابطہ کیا تو نمبر بند تھا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -