میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن کیلئے ٹیسٹ، کونسل کونوٹس، جواب طلب

 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن کیلئے ٹیسٹ، کونسل کونوٹس، جواب طلب

  

  ملتان (خصو صی رپور)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد سے روکتے ہوئے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کو نوٹس جاری کرکے 2 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

والی طالبہ اریبہ جعفر نے ایڈووکیٹ مالک خان لنگاہ کے ذریعے گزشتہ روز ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو چیلنج کیا تھا، پیٹشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 26 ستمبر 2021 مقرر کی تھی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تین دن پہلے میڈیکل ٹیسٹ کے 31 اگست کے انعقاد کا پیغام موصول ہوا، قواعد کے مطابق 15 یوم قبل ٹیسٹ کی تاریخ کی تبدیلی کے بارے آگاہ کرنا لازمی ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اچانک ٹیسٹ کا انعقاد کر کے غیر قانونی عمل کیا ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 25  کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ٹیسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -