اوچشریف میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح 

اوچشریف میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح 

  

بہاول پور (بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں گردے کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے جدید طرز کے ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سید عثمان حسن،(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 آر ایچ سی اوچ شریف کے انچارج، میڈیکل آفیسرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور علاقہ کے لوگ موجود کثیر تعداد میں تھے۔ ایم این اے مخدوم سمیع حسن گیلانی نے کہا کہ آر ایچ سی اوچ شریف میں جدید طرز کے ڈائلیسز سنٹر کا قیام حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے گردے کے مریضوں کو اب مقامی سطح پر علاج معالجہ کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ آر ایچ سی اوچشریف میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس  سے گردوں کی بیماری میں مبتلا علاقے کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ رجسٹرڈ کیے گئے مریضوں کو جدید مشینری سے ڈائلیسز کیا جارہاہے۔ 

سمیع حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -