کراچی میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس برائے اسلامک بینکنگ، ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی شرکت

کراچی میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس برائے اسلامک بینکنگ، ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی راؤنڈ ٹیبل(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 کانفرنس برائے اسلامک بینکنگ میں شرکت کی۔ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے۔ اس موقع پر گورنر سند ھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر، چیئرپرسن اسٹاک ایکسچینج محترمہ شمشاد اختر، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور بینکنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین موجود تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک بھر کی اکیڈیمیا کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد یونیورسٹی کے طور پر خصوصی دعوت پر اس پروگرام میں شریک ہوئی۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، شعبہ اسلامک بینکنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سربراہ ڈاکٹر اریبہ خان، ہیڈ سنٹر آف ایکسیلینس اسلامک بینکنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر وسیم الحمید شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کا شعبہ قائم ہے جہاں بی ایس اور ایم فل ڈگری پروگراموں کی تعلیم دی جا رہی ہے۔اس شعبہ کی فروغ تعلیم اور تحقیق کے لیے ملک کے نامور بینکو ں اور مالیاتی و تجارتی اداروں سے باہمی اشتراک کے معاہدے ہیں۔ اسلامک بینکنگ میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والی اس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ کواعلیٰ ترین ملکی ماہرین سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا اور وہ طلباء وطالبات کو اس شعبے میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے آگاہ کرسکیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے کہا کہ شعبہ اسلامک بینکنگ میزان بینک، ای ایف یو فیملی تقافل، آئی بی اے سکھر، سنٹر فار ایکسیلنس اسلامک فنانس، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ساتھ مل کر تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کرنے پر ایڈیٹر انچیف پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 
اطہر محبوب