ملتان ائیرپورٹ، بلیک لسٹ مسافرگرفتار

 ملتان ائیرپورٹ، بلیک لسٹ مسافرگرفتار

  

 ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان ٹیم نے نجی ایئر لائن میں سوارہوکر بیرون ملک جانے والے مسافرکو تحویل میں لیکر(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے تفصیل کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوارہوکر جدہ جانے والے مسافر وہاڑی کے رہائشی محمد نیاز کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیاگیا،ایف آئی اے کے مطابق مسافر کا پرانا پاسپورٹ گم ہوگیا جسے بلیک لسٹ میں ڈال کر نیاپاسپورٹ جاری کیاگیاتھامسافرکو امیگریشن کونٹر پر بلیک لسٹ پاسپورٹ استعمال کرنے پر تحویل میں لیا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

ائیرپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -