میپکو اہلکار شہری کا بجلی میٹر اتارکر فرار
دوکوٹہ(نامہ نگار) کوٹ ملک دوکوٹہ کے رہائشی رانا عمران نے بتایا کہ میرے گھر یلو میٹر کا بل 44 ہزار روپے آیا جو کہ میں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
نے مقررہ تاریخ 26 کو ادا کر دیا 31 اگست کو لائن سپرنٹنڈنٹ رانا حبیب عملہ کے ہمراہ آیا اور اس نے بتائے بغیر میرا میٹر اتار لیا میں نے علم ہونے پر اسے رابطہ کیا تو اس نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے مجھے کہا کہ آپ مجھے آٹھ ہزار روپے نئے میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم ادا کرو تو آپ کا میٹر لگا دیتا ہوں متاثرہ نے کہا کہ میں نے گرمی سے بچنے کے لیے اس کو مبینہ طور پر آٹھ ہزار روپے رقم دے دی جس کے بعد اس نے اپنا آدمی بھیج کر میرا میٹر 5 گھنٹے بعد دوبارہ لگوا دیا متاثرہ نے کہا کہ میپکو عملہ نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے میپکو کے اعلی حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
بجلی میٹر