شہریوں سے فراڈ، ایف آئی اے ٹیم ان ایکشن،خاتون سمیت دوافراد گرفتار

 شہریوں سے فراڈ، ایف آئی اے ٹیم ان ایکشن،خاتون سمیت دوافراد گرفتار

  

 ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے دو مختلف کاروائیوں میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے سائبر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کرائم ونگ ایک کاروائی لودھراں میں کرتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ارشاد شہریوں کو ڈیجیٹل کرنسی کا لالچ دیکر لوٹتا تھا گرفتار ملزم نے ڈیجیٹل کرنسی میں انوسمنٹ کی مد میں شہریوں سے 14 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائڈ کا فراڈ کیا ہو اتھا۔دوسری کاروائی بہاولنگر میں کرتے ہوئے خاتون (س) کو گرفتار کیا جس پر الزام تھا کہ اس نے شکایت دہندہ کی ہمشیرہ کی غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کیا۔دونوں کے خلاف کا روائی جاری ہے۔

ایف آئی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -