ڈاکٹر روبینہ اختر کا بہاولپور کا دورہ، ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری سے ملاقات 

ڈاکٹر روبینہ اختر کا بہاولپور کا دورہ، ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری سے ملاقات 

  

 بہاول پور (بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ الیکشن کے سلسلہ میں ڈاکٹر روبینہ اختر(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 نے بہاول پور کا دورہ کیا ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری سے ملاقات کی‘پاکستان تحریک انصاف کی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر روبینہ اختر نے کنٹونمنٹ الیکشن کے سلسلے میں بہاول پور کا دورہ کیا جہاں انصاف ہاؤس بہاولپور میں خواتین کی تشکیل دی ہوئی ٹیموں سے حلقوں میں الیکشن کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انھیں اپنی اس مہم میں تیزی لانے کے لیے کہا بعد ازاں ڈسٹرکٹ بہاولپور کی صدر رابعہ ملک ساؤتھ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شگفتہ عارف جنوبی پنجاب کی ایڈوائزر فرح جنوبی پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری نوشین قریشی ڈسٹرکٹ کی سینئر وائس پریذیڈنٹ فریحہ ہنی،وائس پریذیڈنٹ رخسانہ ندیم اور سٹی کی وائس پریذیڈنٹ عروج فاطمی اور سٹی کی ڈی جی ایس فرخندہ گیلانی کے ساتھ ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری سے ان کے آفس میں ملاقات کی جہاں بہاولپور کے پانچوں وارڈں کے امیدوار موجود تھے ڈاکٹر روبینہ اختر نے ان امیدواروں سے ملاقات کی اور خواتین کا ان کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا وعدہ کیا انہوں نے خواتین کی الیکشن مہم میں تیزی سے کام کرنے کی تعریف کی ایم پی اے سمیع اللہ نے ڈاکٹر روبینہ اختر کا شکریہ ادا کیا اور تمام خواتین کا بھی جو اس میں حصہ لے رہی ہیں اور کہا ان شاء اللہ یہ پانچ کے پانچ وارڈ جیت کر تحریک انصاف کا نام روشن کیا جائے گا۔

روبینہ اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -