جنوبی پنجاب میں بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع

جنوبی پنجاب میں بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع

  

راجن پور  (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  تحریک انصاف کی حکومت عوام کی ترقی اور علاقائی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پچاس کروڑ روپے کے فنڈز سے حلقہ میں تعمیر نو کے کام جاری ہیں۔ جام پور سٹی پیکج کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے میری تجاویز پر مزید فنڈز دے دیے ہیں۔یہ بات  ممبر قومی اسمبلی سردارمحمد جعفرخان لغاری نے سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

میں ملک ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ ملک میں سابق حکومتوں کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں میں پہلی مرتبہ 33 فی صد کوٹہ مختص کیا گیا۔ اس سے جہاں بے روزگاری ختم ہو گی وہاں پر نوجوانوں کو اعلی ملازمتوں میں موقع ملے گا۔ انہونے مزید کہا کہ حلقہ این اے 193پر الیکشن ہمیشہ کی طرح کامیابی حاصل کریں گے۔افغانستان میں طالبان کی طرف عام معافی کے اعلان کے بعد حالات میں بہتری ائے گی۔    علاوہ ازیں سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندرخان نے علاقائی دھڑے بندی اور مسائل اور جام پور امپورٹ سیاستدانوں کی انٹری اور عوامی رد عمل کے بارے میں مکمل طور پر اگاہ کیا۔

جعفرلغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -