مافیا سے قبرستانوں کی اراضی واگذار کرائیں گے، الطاف بلوچ

مافیا سے قبرستانوں کی اراضی واگذار کرائیں گے، الطاف بلوچ

  

بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے جنوبی پنجاب کے ہر قبرستان کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا۔اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے قبرستانوں کی زمینوں کا سروے کیا جا رہاہے۔ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور میں جنوبی پنجاب میں قبرستانوں کی زمین اور سروے کے حوالے سے منعقد ہونے والے اہم اجلاس کی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب شیخ غلام مصطفے، ایڈیشنل سیکرٹری محمد راشد،ڈپٹی سیکرٹری شیخ محمد طاہر،ڈپٹی سیکرٹری محمد زمان وٹو،اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بہت سارے قبرستانوں کی زمین پر قبضہ کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی واگزاری کے لیے ایک جامعہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا قبرستان کی زمین وقف ہے اور اس پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تمام ایڈیشنل کمشنرز پچھلی تین سیٹلمنٹس کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر کے قبرستانوں کی زمین کی نشاندہی کریں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ جنوبی پنجاب کے ہر قبرستان میں کلین گرین مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

قبرستان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -