حکومت تاجربرادری کو بھرپور ریلیف فراہم کریگی، جاوید اقبال وڑائچ

حکومت تاجربرادری کو بھرپور ریلیف فراہم کریگی، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہاہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو تاریخی ریلیف فراہم کررہی ہے، کاروباری شعبوں میں جدت خوش آئند ہے اس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

، ہوٹلز کے قیام سے عوام کو تفریح کے بہتر مواقع میسر آرہے ہیں، عوام معیاری اور بہتر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں۔ عباسیہ ٹان میں جام نواز میتلا کے نئے ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، حلقہ میں اربوں روپے فنڈز سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں تاکہ شہر کو مثالی بنایا جائے، اس موقع پر ہوٹل مالک جام نواز میتلا نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری آصف مجید کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ رحیم یار خان کے حلقہ میں اراکین اسمبلی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو ہر خوشی غمی میں عوام کے درمیان ہوتے ہیں ہم اراکین اسمبلی کی حلقہ کی بہتری کے لیے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -