علی پور، دوبچوں سے بد اخلاقی، ملزم گرفتار، تحقیقات کادائرہ وسیع 

علی پور، دوبچوں سے بد اخلاقی، ملزم گرفتار، تحقیقات کادائرہ وسیع 

  

 علی پور (نمائندہ پاکستان)چار سالہ علیزہ اور سات سالہ سفیان سے  بداخلاقی کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے، چار سالہ علیزہ کے میڈیکل میں بد اخلاقی ثابت، سفیان کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا گیاتفصیلات (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

کے مطابق تھانہ صدر کی حدود موضع پکہ نائچ اور باز والا میں چار سالہ علیزہ اور سات سالہ سفیان بد اخلاقی کیس میں پولیس نے بروقت کاروائی کے ذریعے دونوں ملزمان مہران اور ندیم مٹھو کو گرفتار کرلیا ہے اور پکہ نائچ کی چار سالہ علیزہ سے مہران کیبد اخلاقی بھی میڈیکل میں ثابت ہوگئی ہے جبکہ سات سالہ سفیان کو میڈیکل کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے تحصیل علی پور میں بچوں سے بڑھتے ہوئے بد اخلاقی کے واقعات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ڈی ایس پی علی پور یوسف ہارون اور ایس ایچ او الیاس خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پولیس اپنا کام کر رہی ہے والدین اور عوام کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور بچوں کے ساتھ اٹیچ ہونے والے مشکوک افراد کی اطلاع ہمیں دیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -