ڈی پی او آفس راجن پور میں اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل قائم

 ڈی پی او آفس راجن پور میں اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل قائم

  

 را جن پور  (نا مہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع راجن پور میں اینٹی وومین ہراسمنٹ سیل قائم کردیاگیااس سلسلہ میں ڈی پی او (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

راجن پور فیصل گلزار کی زیر صدارت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے قیام کے حوالے سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی گئی۔میٹنگ میں ڈی پی او راجن پور نے اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے قیام کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ۔ ہدایات سے آگاہ کیا۔ڈی پی او آفس راجن پور میں اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو خواتین پرتشدد اور دیگر تشدد کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک وائلنس کے کیسز کی مانیٹرنگ کریں گے۔

اینٹی وویمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -