احمد پورلمہ میں دیہی مرکز مال کا افتتاح 

احمد پورلمہ میں دیہی مرکز مال کا افتتاح 

  

 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب عوام کو مقامی سطح پر ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے تاکہ عوام کو فوری دہلیز پر استفادہ حاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاولپور(ر)کیپٹن ظفر(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 اقبال نے احمدپورلمہ میں دیہی مرکزمال کے آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل صادق آباد میں نئے بھرتی ہونے والے محکمہ مال کے پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں نئی بھرتی ہونے والے پٹواری باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا شیوہ بنائیں تاکہ سائلین کی حق رسی ہوسکے اور حکومت کے مشن کی تکمیل ممکن بنائی جاسکے اس موقع پر مقامی سینئر صحافی سعید احمد جدران نے صحافیوں عابدحسین بٹ،امجدرضا کے ہمراہ احمدپورلمہ کے مسائل کے حوالے سے نشاندہی پر انہوں نے فوری طور پر دادلہ شہید قبرستان کی حدبراری،محکمہ سوئی گیس کی جانے سے شہر میں نئی ڈالی جانے والی پائپ لائن کے دروان نکالے جانے والے گڑھوں کی فوری ریفینگ،ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کے حوالے سے فوری ایکشن کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کیلم یوسف کواحکامات جاری کردئے بعد ازاں دیہی مرکز مال کے احاطہ میں کمشنر بہاولپور ظفر قبال،ڈی سی رحیم یار خان خرم شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف اے ڈی پی آر ڈاکٹر سدرہ سلیم کے ہمراہ پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا بعدازاں کمشنر ظفراقبال نے بھونگ شریف میں مندرکا معائنہ بھی کیا۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -