روجھان، دولانی گینگ سرگرم، بھتہ نہ دینے پر دکاندارقتل

روجھان، دولانی گینگ سرگرم، بھتہ نہ دینے پر دکاندارقتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
روجھان (نمائندہ پاکستان )بھتہ نہ دینے پر دولانی گینگ نے فائرنگ کرکے دوکاندار کو قتل کردیا  تفصیل کے مطابق کچہ بمبلی میں بدنام زمانہ اغوا برائے تاوان قتل اور ڈکیتی میں ملوث دولانی گینگ نے بھتہ نہ دینے پر امام  بخش ملک ماچھی ولد توڈا ملک کی دوکان پرحملہ کردیا اور اسکے والد کی موجودگی میں اس پر فائر کھول دیا جس سے مقامی دوکاندار امام بخش زخمی ہوگیا جس کو زخمی (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
میں حالت میں شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے وہ دوکاندار امام بخش جاں بحق ہوگیا واقعہ سے علاقے خوف طاری ہوگیا مقتول کے والد توڈا کا کہنا ہے کہ روجھان کے کچے میں قائم ڈاکووں راج کے خاتمہ کے لیے قانون کی خاموشی لحمہ فکریہ ہے جبکہ عوامی وسماجی حلقوں قدرت اللہ نعمت اللہ سمیت دیگر افراد شدید مذمت کا اظہار کیا یے روجھان کے کچے میں بیس سال سے قائم ڈاکووں کے خاتمہ کے لیے تبدیلی سرکار کی حکومت میں بھی ٹھوس اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی کے باعث روجھان کچے کے علاقے نو گو ایریا بن چکے ہیں جدید اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق امام بخش کے والد توڈا خان اور دیگر  افراد حبیب اللہ اعجاز احمد لقمان شاہ سمیت دیگر سینکڑوں افراد  نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کامطالبہ کیاہے۔
گینگ