بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب، ملتان میں جیالوں کی ریلی، بھنگڑے

 بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب، ملتان میں جیالوں کی ریلی، بھنگڑے

  

  ملتان،لودھراں (سٹی رپورٹر، بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  3ستمبرسے پانچ روزہ دورہ جنوبی پنجاب جیالوں کی ویلکم بلاول ریلی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈبل پھاٹک چوک بلاک کر دیا (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیر اہتمام بلال چوک پرانا شجاعباد روڈ سے سلیم الرحمن میو،نزیر کاٹھیا،مغیث شہزادہ بھٹو کی قیاد ت میں ویلکم بلاول بھٹو زرداری ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری ویلکم کے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے چوک ڈبل پھاٹک پر ریلی کے شرکاء نے پڑاؤ ڈالا اس موقع پر نزیر کاٹھیا،ارشد چغتائی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ویلکم بلاول کے نعرے لگائے سلم الرحمن میو اور نزیر کاٹھیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر جیالے اور کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کریں کہروڑپکا میں ہونے والا پارٹی کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا امداد اللہ عباسی ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لودھراں کے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز کے دیگر رہنما 7 ستمبر کو دو بجے دن کہروڑ پکا میں پاکستان پیپلز کے سیکرٹریٹ واقعہ رند جادہ روڈ ماشااللہ کاٹن فیکٹری میں عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ کہروڑ پکا میں ہونے والا ورکرز کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات رابطے میں ہیں جو اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی انہوں نے کہا کنونشن کے حوالے سے کہروڑ پکا،دنیا پور اور لودہراں میں پارٹی ورکرز اور کارکنان کی میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع ھے اور کارکنان اپنے قائد کا والہانہ استقبال کریں گے۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -