سیکرٹری ہاؤسنگ کا لیہ کا دورہ، عوام کو سہولتیں فراہم کرنیکاحکم

سیکرٹری ہاؤسنگ کا لیہ کا دورہ، عوام کو سہولتیں فراہم کرنیکاحکم

  

ملتان،لیہ،چوک اعظم(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ  کیا۔ ڈی سی کمیٹی روم میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی کمیٹی روم میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بارے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل اور متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں اے ڈی پی،سی ڈی پی،سیپ،آراے پی،پبلک ہیلتھ،سپورٹس،ایری گیشن،لوکل گورنمنٹ،پبلک بلڈنگ،پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ،ہائیرایجوکیشن،واٹرسپلائی،سکول ایجوکیشن،پبلک ورکس،لائیوسٹاک کے ترقیاتی منصوبوں پرفنڈز کے استعمال،کام کی رفتار اور فنڈزکی دستیابی و عدم دستیابی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ترقیاتی  سکیموں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،عوام کی فلاح وبہبوداوران کے لیے بنیادی سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت بھرپوراقدامات کررہی ہے جسے پورا کرنے کے لیے عوامی نمائندوں کے شانہ بشانہ ضلعی افسران مشاورت،بہتر رابطے اور بھرپور معاونت سے کام کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب وزیر اعلی سردارعثمان خان بزدار کی زیرقیادت ترقیاتی کاموں کے لئے گراں قدر فنڈز مہیاکررہی ہے تاکہ بنیاد ی سماجی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایاجاسکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں سستی،غفلت قطعاً برادشت نہیں کی جائے گی نہ ہی معیارپر کوئی سمجھوتہ کیاجائے گاترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی امانت و اثانہ ہیں ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والا میٹریل اعلی درجے کا استعمال کیاجائے کسی بھی عوامی شکایت پرفوراً کارروائی کی جائے گی اور ادائیگی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بعدازاں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سائٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرفاٹاسب ریجن لیہ موجود تھے۔

ہاؤسنگ سکیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -