اوچشریف خاتون شوہر سمیت قتل، ملزم فرار،تحقیقات شروع 

اوچشریف خاتون شوہر سمیت قتل، ملزم فرار،تحقیقات شروع 

  

بہاول پور،اوچشریف (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)  اوچشریف میں شوہر اور بیوی کے مبینہ قتل کے معاملے پر‘ڈی پی او نے نوٹس لے لیا،پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مرد اور عورت کی نعش جھگیوں میں پڑی ہے، جس پر ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے کرائم سین کے ٹیمز نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، مزید کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔مقتولین (بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

میں چمن ولد فقیر بعمری 26/27 سالہ اور عورت الفت نامی بعمری 22/23 سالہ شامل دونوں تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال کے رہائشی ہیں۔افسوسناک واقعہ ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ شواہد اور جدید ضابطہ کار سے حقائق کو واضح کرکے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائیگاپولیس مصروف تفتیش ہے۔ لڑکے کا والد کرائم سین سے غائب ہے، جو کہ ان کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اور مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -