بہاؤالدین زکریایونیورسٹی اور ڈبلیوڈبلیو ایف کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 بہاؤالدین زکریایونیورسٹی اور ڈبلیوڈبلیو ایف کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر ...

  

  ملتان ( سٹی رپورٹرر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف  کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 اور ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی نے دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ذوآلوجی، فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ سمیت شعبہ سائنس کے طلباء طالبات کی ریسرچ اور انٹرن شپ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف بھرپور معاونت کرے گا۔علاوہ ازیں ڈبلیو ڈبلیو ایف بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں مفید پودوں کی بڑھوتری کے لیے قدرتی ماحول کے تحت ان کی بہتر پیداوار کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ایم او یو پر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ غیرملکی ادارہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول کو بہتر کرنے میں جس طرح مدد کررہا ہے وہ مثالی ہے۔اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، ریجنل ڈائریکٹر مسعود کھیتران اور ڈاکٹر احسان بھابھہ بھی موجود تھے۔

یاداشت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -