کرپشن، ملازمین سے ناروا سلوک،ڈائریکٹر کالجزکیخلاف احتجاج کا ساتواں روز  چاروں اضلاع میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع

کرپشن، ملازمین سے ناروا سلوک،ڈائریکٹر کالجزکیخلاف احتجاج کا ساتواں روز  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ڈاریکٹر کالجز شیخ فیاض کی کرپشن کے خلاف ڈاریکٹر کالجز کے ملازمین کی ساتویں روز ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کا دائرہ چاروں اضلاع تک پھیلا دیا (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)
گیا ڈاریکٹر ریٹ کالجز میں تعینات کلرکس سے یکجہتی کرتے ہوئے چاروں اضلاع میں کلرک برادری نے بھی ڈاریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد کے تبادلے کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال شرو ع کر دی ڈویژنل صدر ایپکا سرفراز اللّہ والا،صدر ایپکا یونٹ ڈاریکٹر کالجز سیف اللہ ملکانی نے ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ راجن پور،لیہ اور مظفر کے سرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس احتجاج میں اپنے اپنے اضلاع میں ہڑتال کر کے ہمراہ ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایپکا کے وفد نے وزیر اعلی پنجاب کے دورہ ڈیرہ غازی خان میں ان سے ملاقات کی تھی اور وزیر اعلی نے اس معاملہ کو حل کرنے کی ذمہ داری مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کو سونپی تھی لیکن شاید عوامی نمائندے اور انتظامیہ اس معاملہ کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں سات دن سے محکمہ ڈاریکٹر کالجز کے ملازمین شیخ فیاض کی کرپشن ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں شیخ فیاض نفسیاتی مریض ہے۔ملازمین کی عزت نفس پر کوئی سمھجو تہ نہیں ہو گا ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے اب کوئی صلح یا سمھجو تہ نہیں ہو گا شیخ فیاض کے تبادلے تک ایپکا کا احتجاج جاری رہے گا وزیر اعلی پنجاب،کمشنر،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شیخ فیاض کے خلاف فوری کاروائی کریں چار روز سے جاری ہڑتال سے بچوں کا بھی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور دفتری امور کا کام بھی بند ہے۔
ہڑتال