سیف رورل ہیلتھ پروگرام، جدید ٹیکنالوجی ترقی کے حوالے سے آن لائن سیشن

 سیف رورل ہیلتھ پروگرام، جدید ٹیکنالوجی ترقی کے حوالے سے آن لائن سیشن

  

 بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیف رورل ہیلتھ پروگرام ریموٹ ہیلتھ کیئر کے لیے کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیزکے استعمال اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سلوشنز کے ڈیزائن (بقیہ نمبر63صفحہ7پر)

اور ترقی کی موجودہ اور مستقبل کی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے ایک آن لائن سیشن منعقد ہوا۔ آن لائن سیشن میں یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ، یونیورسٹی ڈی لورین فرانس،کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈاکٹر ناجیہ ساحر، ڈاکٹر عارف محمود، سلیمان شاہ اور مصطفیٰ حمید نے خصوصی تحقیقی مقالے پیش کیے۔ 

آن لائن سیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -