کورونا سےمسلسل دوسرے روز 100سے زائد اموات، مثبت کیسز کی مجموعی تعداد11لاکھ 60ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا سےمسلسل دوسرے روز 100سے زائد اموات، مثبت کیسز کی مجموعی تعداد11لاکھ ...
کورونا سےمسلسل دوسرے روز 100سے زائد اموات، مثبت کیسز کی مجموعی تعداد11لاکھ 60ہزار سے تجاوز کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے باعث مزید101افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار559نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 678ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 637کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، پنجاب میں تین لاکھ 94 ہزار 738، اسلام آباد میں 99 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 919 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ  ہزار 910، خیبرپختونخوا میں چار ہزار 988، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 698 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔