وزیر اعظم عمران خان ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

وزیر اعظم عمران خان ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی
وزیر اعظم عمران خان ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے ا کٹھے کئے جو اسکے ہدف سے 23% زیادہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمرا ن خان نے بتایا کہ محاصل جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے ا کٹھے کئے جو اسکے ہدف سے 23% زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51% نمو کی علامت ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ شرح سے5829 ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائے گا،انشاءاللہ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -