لاہور میں جعلی پولیس ملازم اصلی ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور میں جعلی پولیس ملازم اصلی ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا
لاہور میں جعلی پولیس ملازم اصلی ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں جعلی پولیس ملازم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اصلی وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا ،

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق یکی گیٹ ٹریفک وارڈنز نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کرایا ۔

ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے سروس کارڈ طلب کیا گیا جس پر ملزم نے جعلی سروس کارڈ ٹریفک وارڈنز کو دکھایا ،غلط شناخت ظاہر کرنے پر ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -