ن لیگ کی پی پی 38کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرارد ینے کی درخواست مسترد

ن لیگ کی پی پی 38کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرارد ینے کی درخواست مسترد
ن لیگ کی پی پی 38کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرارد ینے کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرارد ینے کی مسلم لیگ(ن) کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ن لیگ نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38میں ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ(ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔

یاد رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 62 ہزار657 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 56 ہزار353 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید :

قومی -