لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں تین ملزمان کی دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ 

لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں تین ملزمان کی دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی ...
لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں تین ملزمان کی دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورکے نواحی علاقے گوجر پورہ میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ تین ملزمان نے لڑکیوں سے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں زیادتی کی جبکہ لڑکیوں کو شاہدرہ کے علاقے سے اغواءکر کے گوجرپورہ لایا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے ہیں جبکہ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیاہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -