پاکستان کو کورونا ویکسین کے حصول میں ایک اور کامیابی مل گئی

پاکستان کو کورونا ویکسین کے حصول میں ایک اور کامیابی مل گئی
پاکستان کو کورونا ویکسین کے حصول میں ایک اور کامیابی مل گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کو روس سے سپٹنک فائیو کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔سپٹنک فائیو کی کھیپ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آبادلائی گئی ہے۔

 نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سپٹنک فائیو ویکسین کی ایک ملین ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں جبکہ یہ ویکسین روسی حکومت سے خریدی گئی ہے۔ویکسین کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاﺅس منتقل کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سپٹنک فائیوویکسین کا ڈسٹری بیوشن پلان جلد تیار کیا جائے گااور صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

مزید :

قومی -