سسرالیوں کو منانے کی کوششیں کرتا ہوا شخص طیش میں آ گیا، دلہن بننے کی تیاریوں میں مصروف سالی کی زندگی ’اُجاڑ‘ دی
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پسندکی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق سینسرہ گورائیہ کے علاقے میں ملزم عرفان نے متاثرہ لڑکی کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی ۔شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں تعلقات ختم ہوگئے تھے تاہم ملزم سسرالیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی صلح میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی جس پر ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے چہرے اور بازوؤں پر معمولی زخم آئے ہیں، اگلے ماہ لڑکی کی شادی بھی طے ہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔