کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جیلانی پارک لاہور میں بھی شجرکاری 

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جیلانی پارک لاہور میں بھی شجرکاری 
کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جیلانی پارک لاہور میں بھی شجرکاری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین مہم  کے تحت ملک بھر میں چلائی جانے والی مہم کے تحت جیلانی پارک لاہور میں بھی  شجر کاری  کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

شجرکاری کی تقریب میں  چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی ، ایم پی اے نیلم حیات ، چیف کوآرڈینیٹر نیروسٹک کنٹرول پنجاب چوہدری فواد رسول بھلر ، وائس پریذیڈنٹ کینٹ رانا ساجد ،  محمد خان مدنی (سابقہ این اے ٹکٹ ہولڈر) چوھدری محسن مزمل (سینئر لیڈر ) اور سینئر لیڈر منزہ رشید نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے نیلم حیات نے کہا کہ وزیراعظم کے اس پروگرام کے تحت  اب تک سینکڑوں پودے لگوائے جا چکے ہیں ،  حکومت کے اس اقدام  سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نیلم حیات نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پراجیکٹ کا مقصد آنے والے وقت میں عوام کو صاف اور صحتمند ماحول ملے گا  اور 2023 تک 10 بلین ٹری کا ٹاسک بھی مکمل ہونے سے  فضائی آلودگی میں کمی بھی ہوگی۔

مزید :

قومی -