” مجھے صرف نتائج چاہئیں اس لیے ۔۔“ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے سے پہلے ملاقات کرتے ہوئے بابراعظم کو کھلی چھٹی دیدی

” مجھے صرف نتائج چاہئیں اس لیے ۔۔“ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا چارج ...
” مجھے صرف نتائج چاہئیں اس لیے ۔۔“ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے سے پہلے ملاقات کرتے ہوئے بابراعظم کو کھلی چھٹی دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار ج سنبھالنے سے پہلے کپتان بابراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھٹی دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے نتائج چاہئیں ، اپنی مرضی کی ٹیم بناﺅ ، ورلڈ کپ سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو، کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔“ رمیز راجہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیئے جانے پر بابراعظم نے شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

مزید :

کھیل -