پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پر مسافروں کوخوشخبر ی سنادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سفر کرنے کے لئے یکطرفہ کرایہ پانچ ہزار985روپے مقررکیاگیا ہے جبکہ یہ سہولت یکم ستمبر سےچھ ستمبر تک ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جشن آزادی کے موقع پربھی پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔